چین،ایران اور روس کی خلیج عمان میں بحری مشقیں
چینی وزارت دفاع کے مطابق، دفاعی رابطہ -2024 نامی یہ مشقیں 11 تا 15 مارچ کے درمیان جاری رہیں گی جن کا مقصد علاقائی سمندروں کی مشترکہ حفاظت کو ممکن بنانا ہے
2113969
چینی روسی اور ایرانی بحریہ نے خلیج عمان کے قریب فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں۔
چینی وزارت دفاع کے مطابق، دفاعی رابطہ -2024 نامی یہ مشقیں 11 تا 15 مارچ کے درمیان جاری رہیں گی جن کا مقصد علاقائی سمندروں کی مشترکہ حفاظت کو ممکن بنانا ہے ۔
یہ مشقیں اس وقت شروع کی گئی ہیں جب حوثیوں نے بحیرہ احمر سے گزرنے والے تجارتی بحری جہازوں پر حملے اور ان کے جواب میں امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کی طرف سے یمن پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اس قسم کی مشقیں گزشتہ سال بھی کی گئی تھیں۔