موساد کی جاسوسی کا الزام،ایک شخص کو پھانسی دے دی گئی
تسنیم خبر ایجنسی نے ایک مختصر رپورٹ میں اس شخص کا نام لیے بغیر اس کی پھانسی کا ذکر کیا اور صرف اتنا کہا کہ وہ موساد کے لیے کام کرنے والا دہشت گرد تھا
2110306

ایرانی پاسداران انقلاب نے ایک ایرانی شہری کو پھانسی دینے کا اعلان کیا ہےجسے اس نے موساد کا ایجنٹ قرار دیا تھا۔
تسنیم خبر ایجنسی نے ایک مختصر رپورٹ میں اس شخص کا نام لیے بغیر اس کی پھانسی کا ذکر کیا اور صرف اتنا کہا کہ وہ موساد کے لیے کام کرنے والا دہشت گرد تھا۔
اس شخص پر الزام تھا کہ وہ وسطی ایران کے شہر اصفہان میں ایرانی وزارت دفاع کے ورکشاپ کمپلیکس کو بم سے اڑانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، اس نے یہ کارروائی موساد کے ایک افسر کے تعاون سے 28 جنوری 2023 کرنا تھی مگر اسے پکڑ لیا گیا اور دوران تفتیش اس نے اعتراف جرم کیا تھا۔
متعللقہ خبریں

حماس اور اسرائیل کے مابین قیدیوں کے تبادلے کا چھٹا مرحلہ
ادھر نسل کشی کرنے والے اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اپنے حملوں میں اضافہ کر دیا