امریکہ نے حوثیوں کے نئے ٹھکانوں پر حملہ کر دیا

امریکی سینٹرل کمان سینٹ کام  نے اعلان کیا ہے کہ اس کی افواج نے یمن میں ایرانی نواز حوثی گروپ سے تعلق رکھنے والے چھ طیارہ شکن کروز میزائلوں کو نشانہ بنایا جہ کہ میزائل بحیرہ احمر کی طرف داغے جانے کے لیے تیار تھے

2109634
امریکہ نے حوثیوں کے نئے ٹھکانوں پر حملہ کر دیا

امریکہ نے حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں مزید حملوں کی دھمکی کے چند گھنٹے بعد یمن میں حوثی گروپ کے نئے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمان سینٹ کام  نے اعلان کیا ہے کہ اس کی افواج نے یمن میں ایرانی نواز حوثی گروپ سے تعلق رکھنے والے چھ طیارہ شکن کروز میزائلوں کو نشانہ بنایا جہ کہ میزائل بحیرہ احمر کی طرف داغے جانے کے لیے تیار تھے۔

سینٹ کام نے ایکس پلیٹ فارم پر  ایک بیان میں کہا کہ اس کی افواج نے کل شام اپنے دفاع میں جنوبی بحیرہ احمر کے اوپر ایک ڈرون کو بھی مار گرایا۔

 واضح رہے کہ فوجی حکام کا کہنا ہے کہ میزائل اور ڈرون خطے میں تجارتی بحری جہازوں اور امریکی بحریہ کے بحری جہازوں کے لیے خطرہ ہیں۔



متعللقہ خبریں