مقبوضہ کنارے میں غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کا منصوبہ اشتعال انگیز ہے:یورپی یونین
یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے برائے امور خارجہ اور سلامتی پالیسی جوزف بوریل نے کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں دو ہفتوں کے اندر 3,300 سے زائد غیر قانونی رہائش گاہیں تعمیر کرنے کا اسرائیلی منصوبہ اشتعال انگیز اور خطرناک ہے
یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے برائے امور خارجہ اور سلامتی پالیسی جوزف بوریل نے کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں دو ہفتوں کے اندر 3,300 سے زائد غیر قانونی رہائش گاہیں تعمیر کرنے کا اسرائیلی منصوبہ اشتعال انگیز اور خطرناک ہے۔
ایکس اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں بوریل نے کہا کہ بستیوں سے خطے میں عدم تحفظ اور کشیدگی کی فضا میں اضافہ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ امن کی کوششوں میں رکاوٹ ہے اور بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کا باعث بنتا ہے۔
عوام کے سامنے یہ انکشاف ہوا کہ اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بیت ا لحم شہر کے قریب مالے ادومیم یہودی بستی میں 2,350 مکانات، کیدار میں تقریباً 300 مکانات اور افرات کی غیر قانونی یہودی بستی میں 700 مکانات کی تعمیر کی منظوری دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ .
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بھی کہا کہ وہ اس اعلان سے مایوس ہیں۔
متعللقہ خبریں
ہم نے اسرائیلی خلاف ورزیوں کے باوجود فائر بندی کو کامیاب بنانے کی کوشش کی ہے، حزب اللہ
اسرائیل نے 60 سے زائد مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے