یمن، حوثیوں نے برطانوی پیٹرول ٹینکر کو نشانہ بنا ڈالا

اسرائیلی بحری جہازوں اور مقبوضہ فلسطینی بندرگاہوں پر جانے والے بحری جہازوں کے خلاف حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک فلسطینی عوام کے خلاف حملے بند نہیں کیے جاتے

2103686
یمن، حوثیوں نے برطانوی پیٹرول ٹینکر کو نشانہ بنا ڈالا

یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے بحیرہ احمر میں برطانوی  پیٹرول ٹینکر  کو نشانہ بنایا ہے۔

حوثیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سر یع نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے: کہ "ہم نے بحیرہ احمر میں بڑی تعداد میں مناسب بحری میزائلوں کے ساتھ برطانوی  پیٹرول ٹینکر پولکس   کو ٹھیک  نشانہ بنایا ہے۔"

انہوں نے بتایا کہ یہ حملہ فلسطینی عوام کی حمایت میں کیا گیا ہے، اسرائیلی بحری جہازوں اور مقبوضہ فلسطینی بندرگاہوں پر جانے والے بحری جہازوں کے خلاف حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک فلسطینی عوام کے خلاف حملے بند نہیں کیے جاتے اور ناکہ بندی نہیں اٹھا لی جاتی۔

برطانیہ کی جانب سے حملے کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔



متعللقہ خبریں