القسام بریگیڈ کا تل ابیب پر راکٹوں سے حملہ

القسام بریگیڈز کے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے قابض ریاست اسرائیل کی جانب سے شہریوں کے قتل عام کے جواب میں تل ابیب کو راکٹوں سے نشانہ بنایا

2094872
القسام بریگیڈ کا تل ابیب پر راکٹوں سے حملہ

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی عسکری شاخ عزالدین القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے قتل عام کے جواب میں دارالحکومت تل ابیب پر راکٹوں سے حملہ کیا۔

القسام بریگیڈز کے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے قابض ریاست اسرائیل کی جانب سے شہریوں کے قتل عام کے جواب میں تل ابیب کو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔ 

دوسری جانب اسرائیل کے چینل 12 ٹیلی ویژن نے کہا ہے کہ  تل ابیب کے علاقے میں سائرن بجنے لگے اور غزہ کی پٹی سے  تل ابیب کے علاقے کی طرف کم از کم 12 راکٹ داغے گئے۔

خبر میں بتایا گیا کہ آئرن ڈوم ایئر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے راکٹوں کو روکنے کی کوشش کے نتیجے میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

لبنان میں حزب اللہ تحریک نے بھی گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی سرحد پر واقع فوجی ٹھکانوں پر ایرانی ساختہ میزائلوں اور مختلف ہتھیاروں سے 13 حملے کیے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ وہ لبنانی سرزمین سے آنے والے حملوں کا جواب دینے کے لیے حزب اللہ کے بعض اہداف کے خلاف جنگی طیاروں سے حملے کر رہی ہے۔

اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپوں میں اب تک حزب اللہ کے 176 ارکان، 30 لبنانی شہری، 6 اسرائیلی شہری اور 10 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

غزہ کی پٹی پر 7 اکتوبر سے اسرائیل کے حملوں میں کم از کم 11 ہزار بچوں اور 7 ہزار 500 خواتین سمیت 26 ہزار 637 فلسطینی  جاں بحق اور 65 ہزار 387 زخمی ہوئے۔

 



متعللقہ خبریں