ایران اور اس کے آلہ کاروں نے روش نہ بدلی تو نتائج سنگین ہونگے: اسرائیل
اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور اس کے آلہ کاروں کے خلاف ہم کسی تردد سے کام نہِیں لیں گے،حزب اللہ نے اگر اپنا طرز عمل نہ بدلا تو خمیازہ پورا لبنان ادا کرے گا
2093269

اسرائیلی وزیر خارجہ یسرائیل کاتز نے ایران سے متعلق کہا ہے کہ اگر اس نے اپنی روش نہ بدلی تو نتائج سنگین ہونگے۔
یسرائیل کاتز نے اسرائیل کے دورے پر موجود برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کے بعد ایک تحریری بیان جاری کیا ہے۔
اس بیان میں اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور اس کے آلہ کاروں کے خلاف ہم کسی تردد سے کام نہِیں لیں گے،حزب اللہ نے اگر اپنا طرز عمل نہ بدلا تو خمیازہ پورا لبنان ادا کرے گا۔
کاتز نے مزید کہا کہ حماس کا خاتمہ اور اسرائیلی اسیروں کی بحفاظت واپسی پر ہمارا موقف واضح ہے۔
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے دورہ قطر سے قبل بتایا تھا کہ اسرائیلی وزیر خارجہ نےاسیروں کی رہائی کے لیے قطر پر دباو ڈالنے کا مطالبہ کیا تھا۔