ایران کی امریکہ کو وارننگ: حوثیوں پر حملے جنگ کا دائرہ وسیع کر دیں گے
ہم نے کہہ دیا ہے کہ حوثیوں پر حملے علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہیں اور جنگ کا دائرہ کھُلا کر دیں گے: وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان
2092121
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ حوثیوں پر امریکی حملے جنگ کا دائرہ وسیع کر دیں گے۔
ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق عبداللہیان، اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے غزّہ کے موضوع پر متوقع اجلاس میں شرکت کے لئے، نیویارک کے دورے پر ہیں۔
اجلاس سے قبل جاری کردہ بیانات میں انہوں نے علاقے کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔
امریکہ اور برطانیہ کے یمنی حوثیوں پر کئے گئے فضائی حملوں کا ذکر کرتے ہوئےعبداللہیان نے کہا ہے کہ "ہم نے امریکہ اور برطانیہ کو سنجیدہ سطح پر پیغامات دے دئیے اور تنبیہات کر دی ہیں۔ ہم نے کہہ دیا ہے کہ یہ حملے علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہیں اور جنگ کا دائرہ کھُلا کر دیں گے"۔
متعللقہ خبریں
اسرائیلی قوتوں کے لبنان پر حملے تواتر سے جاری ہیں
8 اکتوبر 2023 سے لبنان پر اسرائیلی حملوں میں جانی نقصان 3,365 تک ہو گیا