عباس: غزّہ کی تقسیم کا منصوبہ نا قابلِ قبول اور نا قابلِ غور ہے

غزّہ کی پٹّی فلسطینی حکومت کا ایک ناگزیر حصّہ ہے۔  اسرائیل کا، غزّہ کو تقسیم کرنے کا، منصوبہ نا قابلِ قبول اور نا قابلِ غور ہے: صدر محمود عباس

2092210
عباس: غزّہ کی تقسیم کا منصوبہ نا قابلِ قبول اور نا قابلِ غور ہے
Riyad el-Maliki.jpg
Riyad el-Maliki.jpg
Riyad el-Maliki.jpg

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ غزّہ کی پٹّی فلسطینی حکومت کا حصّہ اور فلسطینی عوام کی ناگزیر ترجیحات میں سے ایک ہے ۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'وافا' کے مطابق فلسطین کے صدر محمود عباس نے رمّلہ میں مشرق وسطیٰ امن کلیسا کونسل MECC کے وفد سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں انہوں نے کہا ہے کہ "غزّہ کی پٹّی فلسطینی حکومت کا ایک ناگزیر حصّہ ہے۔  قابض حکومت کا، غزّہ کی پٹّی یا اس کے کسی بھی حصّے کو تقسیم کرنے کا، منصوبہ نا قابلِ قبول اور نا قابلِ غور ہے"۔

عباس نے اسرائیل کے زیرِ قبضہ فلسطینی محصولات اثاثوں کی اور ان محصولات کی واپس فلسطینی حکام کو منتقلی کی اہمیت پر زور دیا اور کہا ہے کہ" ہم غزّہ سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ غزّہ فلسطینی عوام کی اوّلین ترجیح ہے۔ غزّہ کی پٹّی کے عوام فلسطینی حکومت کی ذمہ داری ہیں"۔

فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے بھی غزّہ میں انسانی صورتحال کی سنجیدگی اور اس میں فوری مداخلت کی ضرورت پر زور دیا اور یورپی یونین سے فوری فائر بندی کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ دو حکومتی حل کی مخالفت کی وجہ سے اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو پر پابندیاں لگائی جائیں۔

مالکی نے، مشرق وسطیٰ میں "دو حکومتی حل" کے موضوع  پر متوقع یورپی یونین وزرائے خارجہ اجلاس سے قبل، غزّہ سے متعلق بیانات جاری کئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے جاری ہیں اور غزّہ کی پٹّی اور مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے میں صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ ابتر ہو رہی ہے۔ یورپی یونین  کے وزرائے خارجہ کو "فوری فائر بندی" کی اپیل کرنی چاہیے۔

وزیر خارجہ ریاض  المالکی نے کہا ہے کہ علاقے کا نظام ِصحت مکمل طور پر مفلوج ہو گیا ہے۔ بین الاقوامی برادری کو اسرائیلی حملوں میں فوری مداخلت کرنی چاہیے۔ بین الاقوامی برادری کا "فوری، بلا تردّد اور اجتماعی شکل میں" فائر بندی کی اپیل کرنا ضروری ہے۔



متعللقہ خبریں