حماس کی شرائط منظور نہیں تمام محاذوں پر جنگ جاری رہے گی:نیتین یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے غزہ میں قیدیوں کی رہائی کےبدلے جنگ بندی کی حماس کی شرائط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حماس کی طرف سے پیش کردہ ہتھیار ڈالنے کی شرائط کو مسترد کرتے ہیں

2091490
حماس کی شرائط منظور نہیں تمام محاذوں پر جنگ جاری رہے گی:نیتین یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے غزہ میں قیدیوں کی رہائی کےبدلے جنگ بندی کی حماس کی شرائط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حماس کی طرف سے پیش کردہ ہتھیار ڈالنے کی شرائط کو مسترد کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جنگ روکنےکے بدلے قیدیوں کی رہائی کے حوالےسے حماس کی تجویز کو قبول نہیں کرتے۔

انہوں نے مزید کہاکہ جوہمیں نشانہ بنانے کی کوشش کرتا ہے ہم اسےتباہ کردیتے ہیں، ہم اب تک 110 مغوی افراد کو واپس کر چکے ہیں اور باقی یرغمالیوں کو جلد واپس کرنے کے لیے پرعزم ہیں، یہ جنگ کے مقاصد میں سے ایک ہے اور اس کے حصول کے لیے فوجی دباؤ بنیادی شرط ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم یرغمالیوں کی رہائی کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں البتہ میں ہتھیار ڈالنے کی ان شرائط کو مسترد کرتا ہوں جنہیں حماس نےپیش کیا تھا۔

نیتن یاہو نے تمام محاذوں پر جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی دہشت گرد کو استثنیٰ نہیں دیتے، چاہے وہ غزہ، لبنان، شام یا کہیں بھی  موجود ہو۔

انہوں نے کہا کہ حماس نے تمام یرغمالیوں کے بدلے میں اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کی جو تجویز پیش کی ہے اس میں اس نے جنگ روکنے اور تمام اسرائیلی فوجیوں کو غزہ سے واپس کرنے کی شرط رکھی ہے، اگر ہم اس شرط کو قبول کرلیتے ہیں تو اس سے اسرائیل کی سلامتی کا حصول ممکن نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  جب تک غزہ میں حماس کی حکومت موجود ہے اس وقت تک اسرائیل کی سلامتی خطرے میں رہے گی اس لیے میں نے حماس کی طرف سے پیش کردہ تمام شرائط کو مسترد کردیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں