غزہ کی پٹی میں 22 لاکھ افراد قحط کے خطرے سے دوچار ہیں، اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور نے غزہ میں خوراک کی موجودہ قلت کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا

بتایا گیا ہے کہ7 اکتوبر سے شدید اسرائیلی حملے کی زد میں ہونے والے غزہ کی پٹی میں 22 لاکھ افراد قحط کے خطرے سے دوچار ہیں۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور نے غزہ میں خوراک کی موجودہ قلت کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔
بیان میں غزہ میں 2.2 ملین افراد قحط کے خطرے سے دوچار ہونے پر توجہ مبذول کراتے ہوئے نشاندہی کی گئی ہے کہ تین لاکھ 78 ہزار افراد کو ا نضمام ِ خوراک کے سلامتی مرحلے کی درجہ بندی پیمانے کے مطابق 5 ویں درجے کی فاقی کشی کا سامنا ہے، جسے 'تباہ کن' کہا جاتا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ نو لاکھ 39 ہزار افراد چوتھے درجے کی فاقہ کشی سے دو چار ہیں جسے ہنگامی سطح کہا جاتا ہے۔ اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی وجہ سے غزہ میں 19 لاکھ افراد بے گھر ہوئے اور ان میں سے زیادہ ترغیر معیاری کیمپوں میں مقیم ہیں۔
متعللقہ خبریں

حماس اور اسرائیل کے مابین قیدیوں کے تبادلے کا چھٹا مرحلہ
ادھر نسل کشی کرنے والے اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اپنے حملوں میں اضافہ کر دیا