ایران: پولیس تھانے پر حملہ، ایک پولیس اہلکار ہلاک
صوبہ سیستان۔بلوچستان میں پولیس تھانے پر مسلح گروپ کا حملہ، جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا
2086936
ایران کے صوبہ سیستان۔بلوچستان میں پولیس تھانے پر مسلح گروپ کے حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔
ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل کے مطابق کل صوبہ سیستان۔بلوچستان کے شہر راسک میں نصف شب کے وقت ایک مسلح گروپ نے سرحدی تھانے پر حملہ کیا ہے۔
سکیورٹی فورس کی جوابی کاروائی کے بعد جھڑپ شروع ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔
تقریباً 3 گھنٹوں کی جھڑپ کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے اور علاقے میں وسیع پیمانے کا آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
حملے کی ذمہ داری جیش العدل نامی تنظیم نے قبول کر لی ہے۔
جیش العدل سیستان۔بلوچستان میں فعال ہے اور علاقے کی سنّی عوام کے حقوق کے دفاع کی دعوے دار ہے۔
ایران، جیش العدل کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتا ہے۔