قتل عام اور نسل کشی کے باوجود اسرائیل کو مقاصد میں ناکامی کا سامنا ہے: اسماعیل ہنیہ
اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ اسرائیل کے غزہ پر حملوں کا مقصد اسے صفحہ ہستی سے مٹانا، اپنے قیدیوں کو آزاد کروانا اور فلسطینیوں کو جبری ہجرت پر مجبور کرنا ہے مگر اس کے باوجود اسے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکامی ہوئی ہے
2086311
حماس کے سیاسی بیورو چیف اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ نسل کشی اور قتل عام کے باوجود غزہ کے خلاف حملوں میں اسرائیل اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔
ہنیہ نے دوحہ میں منعقدہ انجمن برائے علمائے عالم اسلام کے چھٹے اجلاس سے خطاب کے دوران یہ بات کہی ہے۔
ہنیہ نے کہا کہ اسرائیل کے غزہ پر حملوں کا مقصد اسے صفحہ ہستی سے مٹانا، اپنے قیدیوں کو آزاد کروانا اور فلسطینیوں کو جبری ہجرت پر مجبور کرنا ہے مگر اس کے باوجود اسے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکامی ہوئی ہے۔
اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ 100 روز سے جاری غزہ میں نسل کشی ، قتل عام اور لا تعداد ڈرون حملوں کے باوجود اسرائیل اپنا ایک بھی اسیر آزاد نہیں کروا پایا ہے ،اگر وہ ان کی آزادی چاہتا ہے تو اسے اسرائیلی جیلوں میں بند تمام فلسطینیوں کو رہا کرنا ہوگا۔