ایرانی نواز حوثیوں نے بحیرہ احمر میں جہازوں پر حملوں کی کوشش کی ہے:سینٹ کام

سینٹ کام نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ حوثیوں نے یمن کے زیر کنٹرول علاقے سے بحیرہ احمر میں دو بحری میزائل دغے ہیں البتہ خطے میں موجود بحری جہازوں کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا

2083512
ایرانی نواز حوثیوں نے بحیرہ احمر میں جہازوں پر حملوں کی کوشش کی ہے:سینٹ کام

امریکی مرکزی کمان سینٹ کام کا کہنا ہے کہ  ایرانی نواز حوثیوں نے بحیرہ احمر میں دوبحری میزائل داغے ہیں۔

 سینٹ کام نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ حوثیوں نے یمن کے زیر کنٹرول علاقے سے بحیرہ احمر میں دو بحری میزائل دغے ہیں البتہ خطے میں موجود بحری جہازوں کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  اس قسم کے غیر قانونی حملے معصوم بحری ملازمین کی جانوں کو خطرے میں ڈالتے ہوئے  عالمی تجارت کی آزادی بھی غصب کرنے کے مترادف ہے،19 نومبر سے اب تک  جنوبی بحیرہ احمر میں تجارتی بحری جہازوں پر 24 بار حملوں کی کوشش کی جا چکی ہے۔

 



متعللقہ خبریں