غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے قطر کی طرف سے پیشکش کا دعوی

چینل 12 ٹیلی ویژن کا کہنا ہے کہ مجوزہ معاہدے کے دوسرے مرحلے میں غزہ سے اسرائیلی فوج کا انخلاء بھی شامل ہو سکتا ہے

2082307
غزہ میں جنگ بندی  کے حوالے سے قطر کی طرف سے پیشکش کا دعوی

غزہ پر اسرائیل کے حملے جاری  ہونے کے وقت جنگ بندی کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ قطر نے غزہ میں قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے تل ابیب انتظامیہ کو دو مرحلوں پر مشتمل تجویز پیش کی ہے۔

یہ دعویٰ کیا گیا کہ پیشکش کے پہلے مرحلے میں غزہ میں تقریباً 1 ماہ  تک جنگ بندی  کے بدلے میں   40-50 اسرائیلی قیدیوں کی رہائی شامل ہے ۔

چینل 12 ٹیلی ویژن کا کہنا ہے کہ مجوزہ معاہدے کے دوسرے مرحلے میں غزہ سے اسرائیلی فوج کا انخلاء بھی شامل ہو سکتا ہے۔

یدی اوت اخرونوت اخبار نے نام خفیہ رکھے جانے والے  ایک اہلکار  کے حوالے سے  اپنی رپورٹ میں قطر کی پیشکش کے بارے میں چینل 12 ٹیلی ویژن کی طرف سے دی گئی معلومات کی تصدیق کی ہے۔

تاہم، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے  اس سے قبل کئی بار اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ کرنے کے لیے غزہ میں حملوں کو مکمل طور پر بند کرنے کی شرط  پیش کی تھی۔



متعللقہ خبریں