نتین یا ہو موساد کشیدگی

اسرائیل کے "چینل 12" ٹیلی ویژن کی خبر کے مطابق نیتن یاہو نے موساد کے سربراہ برنیہ کو غزہ کے تنازعات کے حوالے سے ہونے والی سیکورٹی میٹنگ میں شرکت سے کم از کم دو بار روکا ہے

2080899
نتین یا ہو موساد کشیدگی

اسرائیل میں جہاں غزہ کی پٹی میں قیدیوں کے حوالے سے سیاسی اور سیکیورٹی اداروں میں تناؤ انتہائی سطح پر ہے، وہیں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا کو سیکیورٹی میٹنگز میں شرکت سے روک دیا ہے۔

اسرائیل کے "چینل 12" ٹیلی ویژن کی خبر کے مطابق نیتن یاہو نے موساد کے سربراہ برنیہ کو غزہ کے تنازعات کے حوالے سے ہونے والی سیکورٹی میٹنگ میں شرکت سے کم از کم دو بار روکا ہے۔

خبر میں  بتایا گیا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے وزیر دفاع یاوف گیلنٹ کو موساد کے سربراہ برنیہ کے ساتھ غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کے معاملے پر بات کرنے سے روک دیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے اس سے قبل خبر دی تھی کہ قیدیوں کے تبادلے کے نئے معاہدے پر بات چیت کے لیے برنیہ کے دورہ قطر کو نیتن یاہو نے روک دیا تھا۔

غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے حملوں اور سیاسی اور سیکورٹی اداروں میں اعلیٰ ترین سطح پر کشیدگی، خاص طور پر قیدیوں سے متعلق مسائل کے بارے میں خبریں ملکی میڈیا میں کثرت سے نمایاں ہوتی رہتی ہیں۔



متعللقہ خبریں