ہم جنگ کے حق میں نہیں ہیں، لبنانی وزیراعظم

غزہ پر روزانہ حملے کیے جاتے ہیں ، اور ان کے خلاف کوئی بین الاقوامی  رد عمل ظاہر نہیں کیا جاتا

2069224
ہم جنگ کے حق میں نہیں ہیں، لبنانی وزیراعظم

لبنانی وزیر اعظم نجیب میقاتی نے اپنے ملک کے جنوب میں اسرائیل کے حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم جنگ کے حق میں  نہیں۔

ٹی آر ٹی عرب سے انٹرویو  میں  وزیر اعظم میقاتی نے 7 اکتوبر کے بعد جب اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر اپنے حملے شروع کیے، اپنے ملک کے جنوب میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان دو طرفہ حملوں کے بارے میں اپنا  جائزہ  پیش کیا۔

لبنان اور اسرائیل کے درمیان سرحد ی قوانین میں کوئی تبدیلی نہ آنے، تا ہم  اس بات کی کوئی بین الاقوامی ضمانت نہ ہونے پر توجہ مبذول کرانے والے  میقاتی نے کہا، "ہم جنگ نہیں چاہتے اور امن کے خواہاں  ہیں، لیکن  ہم یہ بھی نہیں چاہتے کہ  کوئی لبنانی سرزمین کی بے عزتی کرے۔

یہ کہتے ہوئے کہ وہ فلسطینی  دعوے کی بھر پور طریقے سے حمایت کرتے ہیں لیکن لبنان کو خونریز جنگوں سے بچانے کی کوشش میں ہیں، میقاتی نے اپنے الفاظ کا اختتام کچھ یوں کیا:

" ایک نفسیاتی دشمن جو ملک بدری اور تباہی کے ساتھ ساتھ بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کو قتل کرنے جیسے جرائم کا ارتکاب کرتا ہے کون اس کی ضمانت دے سکتا ہے؟ حقیقت کے طور پر، ہم دیکھ سکتے ہیں کہ غزہ پر روزانہ حملے کیے جاتے ہیں ، اور ان کے خلاف کوئی بین الاقوامی  رد عمل ظاہر نہیں کیا جاتا۔"

یاد رہے کہ اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان 8 اکتوبر سے ابتک   فرنٹ لائن پر تصادم میں حزب اللہ کے 85 کارکنان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں