حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی قریب ہے: اسماعیل ہنیہ

اسماعیل ہنیہ نے اپنے معاون کی طرف سے  پیغام دیا ہے  کہ حماس کے اہلکار اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں اور گروپ نے قطری ثالثین کو اپنا جواب پہنچا دیا ہے

2066688
حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی قریب ہے: اسماعیل ہنیہ

حماس کے سربراہ  اسماعیل  ہنیہ  نے  کہا ہے کہ فلسطینی گروپ اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے قریب ہے حالانکہ غزہ پر مہلک حملہ اور اسرائیل کے علاقوں میں راکٹ فائرنگ جاری ہے۔

اسماعیل ہنیہ نے اپنے معاون کی طرف سے  پیغام دیا ہے  کہ حماس کے اہلکار اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں اور گروپ نے قطری ثالثین کو اپنا جواب پہنچا دیا ہے۔

حماس کے عہدیدار عزت الرشق نے  گزشتہ روز ایک  الجزیرہ ٹی وی  کو بتایا کہ مذاکرات غزہ کی پٹی میں امداد کے داخلے کے انتظامات اور یرغمالیوں-قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے لیے ایک عارضی جنگ بندی کے بارے میں تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ متوقع معاہدے میں یرغمال اسرائیلی خواتین اور بچوں کی رہائی کے بدلے میں اسرائیلی قابض فوج کی جیلوں میں موجود فلسطینی خواتین اور بچوں کی رہائی شامل ہے۔

الرشق نے کہا کہ جنگ بندی کی تفصیلات کا اعلان قطری حکام کریں گےالبتہ،ممکنہ معاہدے کی شرائط کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں ملیں ہیں۔

یاد رہے کہ  سات اکتوبر سے اب تک  310 فوجیوں سمیت 1200 اسرائیلی  ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 5132 زخمی ہیں۔

 اسرائیل کا کہنا ہے کہ القسام بریگیڈ کے قبضے مین 239 اسیر موجود ہیں۔

دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 5600 بچوں اور 3550 خواتین سمیت  13300 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں