اسرائیلی بربریت کے 45 دن ،گولہ باری کا سلسلہ جاری

بتایا گیا ہے کہ  اسرائیلی طیاروں نے  انڈونیشیا ہسپتال کے اطراف میں شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور دو ڈاکٹروں سمیت  درجنوں افراد زخمی ہو گئے

2066232
اسرائیلی بربریت کے 45 دن ،گولہ باری کا سلسلہ جاری

اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ پر تقریباً ڈیڑھ ماہ سے بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ۔

 اسرائیلی طیاروں نے  انڈونیشیا ہسپتال کے اطراف میں شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور دو ڈاکٹروں سمیت  درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔

 بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نےخشکی سے اصلی گولیوں کی بوچھاڑ کر دی اور گولہ باری بھی کی، اس بمباری سے ہسپتال کی دوسری منزل کو  شدید نقصان پہنچا ہے۔

 فلسطینی خبر ایجنسی  وافا کے مطابق ، جنوبی غزہ میں واقع خان یونس شہر کے شمال مغرب میں فضائی  بمباری کے نتیجے میں درجنوں  افراد ہلاک ہو گئے۔

 خان یونس کے مشرق میں بنی سحیلہ نامی قصبے اور غزہ کے جنوب میں واقع زیتون اور صحرا نامی علاقوں پر بھی اسرائیلی  گولہ باری سے ہلاکتوں کی اطلاع ملی ہے ۔



متعللقہ خبریں