19 سالہ اسرائیلی خاتون فوجی کی موت ہو گئی ہے: اسرائیلی فوج

اسرائیلی فوج نے زیر محاصرہ غزہ میں انیس سالہ خاتون فوجی نوا مارسیانو کی موت کی تصدیق کر دی ہےجسے سات اکتوبر سے غزہ میں قیدی بنا کر رکھا گیا تھا

2064302
19 سالہ اسرائیلی خاتون فوجی کی موت ہو گئی ہے: اسرائیلی فوج

 اسرائیلی فوج نے زیر محاصرہ غزہ میں انیس سالہ خاتون فوجی نوا مارسیانو کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔

 فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ  مارسیانو کی موت واقع ہو گئی ہے جسے سات اکتوبر سے غزہ میں قیدی بنا کر رکھا گیا تھا۔

حماس کی عسکری شاخ  عزت القسام نے گزشتہ روز مارسیانو  سے متعلق ایک ویڈیو جاری کی تھی  جو کہ القسام کے بقول اسرائیلی حملے میں  ماری گئی تھِی ۔

 اسرائیلی میڈیا کا کہنا تھا کہ  مارسیانو کو غزہ کی سرحد پر واقع نحل اوز بستی میں واقع فوجی چوکی سے اغوا کرتے ہوئے غزہ لایا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں