اسرائیل کا دعوی: حملوں میں فوجی نقاط کو نشانہ بنایا گیا ہے

ہدف بنائے گئے مقامات، حماس کے فوجی وِنگ عزت الدین القاسم بریگیڈ  کی اینٹی ٹینک میزائل اور راکٹ فائر کی جگہوں جیسے، "فوجی نقاط" پر مشتمل ہیں: اسرائیلی فوج

2058220
اسرائیل کا دعوی: حملوں میں فوجی نقاط کو نشانہ بنایا گیا ہے

غزّہ پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری اور توپوں کی گولہ باری رات بھر  جاری رہی ہے۔ مسلسل جاری ان حملوں میں کثیر تعداد میں انسان ہلاک  اور زخمی ہو گئے ہیں ۔

اسرائیلی فوج نے حملوں کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "حالیہ 24 گھنٹوں میں غزّہ بھر میں تقریباً 300 مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے"۔

بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ "ہدف بنائے گئے مقامات، حماس کے فوجی وِنگ عزت الدین القاسم بریگیڈ  کی اینٹی ٹینک میزائل اور راکٹ فائر کی جگہوں جیسے، "فوجی نقاط" پر مشتمل ہیں"۔

بیان میں علاقے میں موجود اسرائیلی برّی فورسز کی ،القاسم بریگیڈ  کے مجاہدین  کے ساتھ، جھڑپوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں