رفاح سرحدی چوکی سے 12 امدادی ٹرالر غزّہ میں داخل ہو گئے

غزّہ میں داخل ہونے والے امدادی ٹرالر  "پانی، خوراک اور ادویات" پر مشتمل ہیں: ولی ابو محسن

2056361
رفاح سرحدی چوکی سے 12 امدادی ٹرالر غزّہ میں داخل ہو گئے

رفاح سرحدی چوکی سے مزید 12 امدادی ٹرالر غزّہ میں داخل ہو گئے ہیں۔

رفاح سرحدی چوکی  پریس آفس کے سربراہ ولی ابو محسن  نے کہا ہے کہ غزّہ میں داخل ہونے والے امدادی ٹرالر  "پانی، خوراک اور ادویات" پر مشتمل ہیں۔

محسن نے کہا ہے کہ ان تازہ امدادی ٹرالروں کے ساتھ حملوں کے آغاز سے لے کر اب تک غزّہ میں داخل ہونے والے امدادی ٹرالروں کی تعداد 74 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ حماس کے عسکری ونگ القاسم بریگیڈ نے 7 اکتوبر  کو "اقصیٰ طوفان " کے نام سے اسرائیل کے خلاف جامع حملوں کا آغاز کر دیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے بھی "فولادی تلوار" کے نام سے غزّہ پر فضائی حملے شروع کر دیئے تھے۔



متعللقہ خبریں