مغرب نے اپنے اور مسلمانوں کے درمیان ایک ایسی دیوار کھڑی کر دی ہے جو کبھی نہیں ٹوٹے گی: ہنیہ

اجتماعی قتل عام کی حمایت کر کے مغربی دنیا انسانیت کے درجے سے گِر گئی ہے، مغرب اور مسلمانوں کے درمیان ایک ایسی دیوار کھڑی ہو گئی ہے جو کبھی نہیں ٹوٹے گی: اسماعیل ہنیہ

2055035
مغرب نے اپنے اور مسلمانوں کے درمیان ایک ایسی دیوار کھڑی کر دی ہے جو کبھی نہیں ٹوٹے گی: ہنیہ

حماس سیاسی بیوروکے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ مغرب نے اپنے اور مسلمانوں کے درمیان ایک ایسی دیوار کھڑی کر دی ہے جو کبھی نہیں ٹوٹے گی۔

نیوز سائٹ 'قدس پریس' کے مطابق ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں ہنیہ نے کہا ہے کہ "اجتماعی قتل عام کی حمایت کر کے مغربی دنیا انسانیت کے درجے سے گِر گئی ہے۔ مغرب نے اپنے اور مسلمان عوام کے درمیان ایک ایسی دیوار کھڑی کر دی ہے جو کبھی نہیں ٹوٹے گی"۔

انہوں نے عرب ممالک اور عالمِ اسلام کو بھی مخاطب کرکے کہا ہے کہ "اللہ کی خاطر  طیش میں آنے کے لئے آپ کو ابھی اور کتنے قتل عام اور کتنے خون کی ضرورت ہے؟"

ہنیہ نے مسلمان حکمرانوں سے کہا ہے کہ غزّہ میں بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کی اس قدر خونریزی کے مقابل آپ کو تاریخی روّیہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ دریائے اردن کے مغربی کنارے میں بھی شہادتوں کاسلسلہ کچھ زیادہ دُور نہیں ہے"۔



متعللقہ خبریں