فلسطین: نور شمس مہاجر کیمپ پر حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے

اسرائیلی فوج نے نور شمس مہاجر کیمپ میں ایک قتل عام کیا ہے۔ کیمپ پر حملے میں 5 بچوں سمیت 13 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے: فلسطین وزارت صحت

2053511
فلسطین: نور شمس مہاجر کیمپ پر حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے

اسرائیلی فوج کے زیرِ قبضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے پر واقع نور شمس مہاجر کیمپ پر حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔

فلسطین وزارت صحت نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا  ہے کہ اسرائیلی فوج نے نور شمس مہاجر کیمپ میں ایک قتل عام کیا ہے۔ کیمپ پر حملے میں 5 بچوں سمیت 13 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے"۔

عینی شاہدوں کے مطابق اسرائیلی فورسز نے کل صبح کے وقت فوجی گاڑیوں اور بلڈوزروں  کے ہمراہ کیمپ پر دھاوا بول دیا اور یہ حملہ تقریباً 30 گھنٹوں تک جاری رہا ہے۔

اسرائیل پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق نور شمس مہاجر کیمپ  میں فلسطینیوں  کے ساتھ جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے ہیں۔

بیان کے مطابق حملے میں 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں