اسرائیلی سیکیورٹی فورسسز کی مسجد اقصی میں نماز جمعہ ادا کرنے میں مداخلت

جب پرانے شہر کے دمشق دروازے سے داخل ہونے والوں کی شناخت کی جانچ کی جا رہی تھی، علاقے میں ایک  طویل قطار بن گئی

2050550
اسرائیلی سیکیورٹی فورسسز کی مسجد اقصی میں نماز جمعہ  ادا کرنے میں مداخلت

اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مقبوضہ مشرقی القدس  کے قدیم شہر جانے والے فلسطینیوں کو آنسو گیس کے بموں اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کرتے ہوئے روک دیا۔

القدس اسلامک فاؤنڈیشن ایڈمنسٹریشن کے بیان کے مطابق، خاص طور پر 50 سال سے کم عمر کے مردوں کو، جو اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کرنے کے لیے مشرقی القدس کےقدیم  شہر جانا چاہتے تھے کو اسرائیلی پولیس نے اجازت نہیں دی۔

جب پرانے شہر کے دمشق دروازے سے داخل ہونے والوں کی شناخت کی جانچ کی جا رہی تھی، علاقے میں ایک  طویل قطار بن گئی۔

دوسری جانب یہ دیکھا گیا کہ قدیم شہر  میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں