عراق، موصل میں شادی ہال میں آگ لگنے سے ایک سو باراتی لقمہ اجل
آگ بھڑکنے کے وقت شادی ہال میں 800 افراد موجود تھے، اور آگ آتش بازی کے باعث بھڑکی
2042773

عراقی شہر موصل میں شادی ہال میں لگنے والی آگ سے 100 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
موصل کے محکمہ صحت کے ڈپٹی ڈائریکٹر احمد حمدانی نے مقامی میڈیا کو ایک بیان میں کہا کہ ہمدانیہ ضلع میں شادی ہال میں لگنے والی آگ میں 100 افراد ہلاک اور 500 زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ آگ آتش بازی کے باعث بھڑک اٹھی اور اس دوران شادی ہال میں 800 افراد موجود تھے۔