فلسطین، مقبوضہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں 28 افراد زخمی
غزہ میں فلسطینی جنونی یہودیوں کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر دھاوے کے خلاف 6 روز سے اسرائیلی سرحد کے قریب علاقوں میں مظاہرے کر رہے ہیں



مقبوضہ غزہ کی پٹی کے سرحدی علاقے میں مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 28 افراد زخمی ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ 28 زخمی فلسطینیوں کو علاقے کے اسپتالوں میں زیر علاج لے لیا گیا ہے۔
سرحد کے قریب ہونے والے مظاہرے کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں حماس سے تعلق رکھنے والے کچھ مقامات کو ڈراؤنز سے نشانہ بنایا۔
اس بارے میں کوئی معلومات شیئر نہیں کی گئیں کہ آیا ان حملوں میں کوئی جانی یا مالی نقصان ہوا ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں حماس کے 3 فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ ڈراؤنز کے ذریعے کیے گئے فضائی حملے میں جن مقامات کو نشانہ بنایا گیا وہ سرحد کے قریب واقع علاقے میں تھے۔
غزہ میں فلسطینی جنونی یہودیوں کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر دھاوے کے خلاف 6 روز سے اسرائیلی سرحد کے قریب علاقوں میں مظاہرے کر رہے ہیں۔
جس دن سے غزہ کے مشرق میں مظاہرے شروع ہوئے ہیں، اسرائیلی فوج مظاہرین کے خلاف مداخلت کے لیے بھاری ہتھیاروں سے لیس دستے اور سنائپرز کو سرحد پر تعینات کر رہی ہے۔
غزہ میں مظاہروں کے تیسرے دن 19 ستمبر کو اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی جاں بحق ہوگیا۔
متعللقہ خبریں

اسرائیل کی فلسطین کے مغربی کنارے پر بھی پر تشدد کاروائیاں جاری ہیں
اسرائیلی فورسز نے رات بھر چھاپے مارے اور متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا