امریکہ کے بیروت سفارت خانے پر مسلح حملہ
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں امریکہ کے سفارت خانے پر تاحال نامعلوم افراد کی فائرنگ
2040262

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں امریکہ کے سفارت خانے پر تاحال نامعلوم شخص یا اشخاص نے فائرنگ کی ہے۔
لبنان ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت کے شمال میں واقع امریکی سفارت خانے پر مسلح حملہ کیا گیا ہے۔
باہر سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں کچھ گولیاں عمارت کے داخلی دروازے اور سامنے کے پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑیوں میں لگی ہیں۔
حملے میں استعمال کئے گئے اسلحے اور حملے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
سفارت خانے کی طرف سے موضوع سے متعلق تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ بیروت میں امریکہ سفارت خانے پر 20 ستمبر 1984 کو بم سے مسلح گاڑی سے حملہ کیا گیا تھا۔ اس حملے کے 39 ویں سال کے موقع پر کیا گیا یہ حملہ توجہ کا مرکز بنا ہے۔