لیبیا میں طوفان کی تباہی میں مددگار ریسکیو ٹیم کو پیش آنے والے حاڈثے میں 7 افراد ہلاک
سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والےدیرنے جانے والی یونانی ریسکیو ٹیم کو لے جانے والی بس کو حادثہ پیش آیاہے ۔ حادثے میں 7 افراد، جن میں سے 4 کا تعلق یونان اور 3 لیبیا سے ہے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں

لیبیا میں ایک طرف سیلاب کی تباہ کاریاں ہیں تو دوسری طرف بین الاقوامی امدادی ٹیم کو پیش آنے والے حادثے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والےدیرنے جانے والی یونانی ریسکیو ٹیم کو لے جانے والی بس کو حادثہ پیش آیاہے ۔ حادثے میں 7 افراد، جن میں سے 4 کا تعلق یونان اور 3 لیبیا سے ہے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
دوسری جانب لیبیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں میں ہلاکتوں کی تعداد کے حوالے سے متضاد بیانات سامنے آ رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور نے اعلان کیا ہے کہ سیلاب میں 11 ہزار 300 افراد ہلاک اور 10 ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔
تاہم، لیبیا ہلال احمر کے ترجمان توفیق شکری نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے ، سیلاب کی تباہی میں جانیں گنوانے والے لوگوں کی تعداد کے بارے میں کوئی واضح بیان نہیں دیا، سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ یہ تعداد 6 ہزار کے قریب ہے۔
ماہرین نے خطے میں وبائی امراض کے خطرے کی بھی نشاندہی کی ہے۔
لیبیا میں تباہی کے نتیجے میں لاپتہ ہونے والے ہزاروں افراد کی تلاش کا کام جاری ہے، وہیں گلیوں اور محلوں کی صفائی بھی کی جا رہی ہے۔
ملک میں بین الاقوامی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔
ترکیہ سے بھیجی گئی 2 مکمل ایمرجنسی ایمبولینس حکام تک پہنچا دی گئی ہیں ۔
سعودی عرب اور کویت نے لیبیا میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے خوراک اور طبی امداد لے کر ایک طیارہ روانہ کیا ہے۔
وسطی بحیرہ روم میں موثر طوفان "ڈینیل" طوفان جو 10 ستمبر کو لیبیا کے مشرق سے ٹکرایا تھا، بن غازی، بیدا، مرج، سوس اور درنا کے شہروں میں سیلاب کا باعث بنا ہے ۔
کہا گیا ہے کہ لیبیا کے مشرقی علاقوں میں بارشوں کی مقدار "40 سالوں میں بلند ترین سطح" پر ہے۔
متعللقہ خبریں

اسرائیل نے 27 اسکولوں میں فلسطینی طلباء کے داخلے کو کچھ مدت کے لیے روک دیا
اسرائیلی فوج نے ہیبرون کے جنوب میں کئی قصبوں پر چھاپے مارے اور کیمروں کی ریکارڈنگ ضبط کر لی