نائیجیرئن شہریوں کے لیے ویزہ پابندی ختم کر دی ہے:حکومت امارات
واضح رہے کہ اماراتی حکام نے گزشتہ سال اکتوبر میں بلا کسی وجہ سے نائیجیرئن شہریوں پر ویزہ پابندی لگا دی تھی جبکہ اتحاد اور ایمریٹس ایئر لائنز نے نائیجیریا پر واجب الادا رقوم کی عدم ادائیگی پر پروازیں بھی بند کر دی ہیں
2036144

متحدہ عرب امارات نے نائیجیرئین باشندوں کےلیے ویزہ پابندی ختم کر دی ۔
نائیجیرئین صدر بولا احمد تینوبو کے خصوصی مشیر اجوری گیلالے نے بتایا کہ صدر نے اماراتی صدر محمد بن زائد النہیان کے ساتھ ابوظہبی میں ملاقات کی ۔
مشیر نے بتایا کہ اس ملاقات میں دونوں سربراہوں نے ناَئجیرئین شہریوں کے لیے امارات کے سفر پر پابندی کا فیصلہ ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
واضح رہے کہ اماراتی حکام نے گزشتہ سال اکتوبر میں بلا کسی وجہ سے نائیجیرئن شہریوں پر ویزہ پابندی لگا دی تھی جبکہ اتحاد اور ایمریٹس ایئر لائنز نے نائیجیریا پر واجب الادا رقوم کی عدم ادائیگی پر پروازیں بھی بند کر دی ہیں۔