داعش کے خلاف عالمی اتحاد کا اجلاس،شام کا سیاسی حل تلاش کرنے کا عزم
ریاض میں داعش کےخلاف بین الاقوامی اتحاد کا وزارتی اجلاس ہوا، جس میں شامی بحران کے سلسلے میں سلامتی کونسل کی 2254 قرارداد کے تحت پائیدار سیاسی حل کی کوششوں پر زور دینے کا ارادہ ظاہر کیا گیا ہے
1997464

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں داعش کےخلاف بین الاقوامی اتحاد کا وزارتی اجلاس ہوا، جس میں شامی بحران کے سلسلے میں سلامتی کونسل کی 2254 قرارداد کے تحت پائیدار سیاسی حل کی کوششوں پر زور دینے کا ارادہ ظاہر کیا گیا ہے
اجلاس کے بعد ایک مشترکہ اعلامیئے میں واضح کیا گیا کہ داعش سے پاک علاقوں میں استحکام بحال کرنے ،شامی بحران کے سیاسی حل کی کوششوں کو تیز کرنے اور مفاہمت کا ماحول پیدا کرنے کی پالیسی اپنائی جائے گی ۔
وزرا نے مزید کہا کہ عسکریت پسندوں کو شام اور عراق کے کیمپوں میں رکھنے سے تنظیم کے دوبارہ متحرک ہونے کا خطرہ ہے جس سے نمٹنے کے لیے بر وقت اقدامات کرنا ہونگے۔