مصر سرحد پر فائرنگ کی مشترکہ تحقیقات کروائے: نیتین یاہو

اسرائیل وزیراعظم بن یامین نیتین یاہو نے کہاہے کہ  مصری سرحد پر تین اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کا واقعہ غیر قانونی تھا جس کی مصر مشترکہ تحقیقات کروائے

1995327
مصر سرحد پر فائرنگ کی مشترکہ تحقیقات کروائے: نیتین یاہو

 اسرائیل وزیراعظم بن یامین نیتین یاہو نے کہاہے کہ  مصری سرحد پر تین اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کا واقعہ غیر قانونی تھا جس کی مصر مشترکہ تحقیقات کروائے۔

 نیتین یاہو  نے ہفتہ وار کابینہ اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ مصری سرحد پر گزشتہ ہفتے فائرنگ کے نتیجے میں  تین اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت ایک غیر  معمولی واقعہ تھا جس کی تحقیقات کے لیے مصر کے ساتھ  مشترکہ طور پر اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے ۔

نیتین یاہو نے کہا کہ  اسرائیل اور مصر کے مابین دس  سال قبل تعمیر کردہ سرحدی باڑوں  کا مقصد غِیر قانونی مہاجرین کی اسرائیل آمد کو روکنا تھا لیکن  افسوس کہ سرحد پر تاحال غیر قانونی  سرگرمیاں دیکھنے میں آتی ہیں اور دہشت گرد  ہماری فوج پر حملے کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 اسرائیلی وزیراعظم نے بتایا کہ حکومت  اسمگلنگ اور اس قسم کے حملوں کی روک تھام کے لیے تمام  امکانات بروئے کار لائے گی۔

 



متعللقہ خبریں