مصری اور اسرائیلی وزرائے دفاع کا رابطہ، سرحدی صورتحال پر غور
مصری وزیر دفاع محمد ذکی نے ہفتے کے روز اپنے اسرائیلی ہم منصب یوآو گیلنٹ کو فون کیا جس میں دونوں ملکوں کی سرحد پر پیش آنے والے حادثے کے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا

مصری وزیر دفاع محمد ذکی نے ہفتے کے روز اپنے اسرائیلی ہم منصب یوآو گیلنٹ کو فون کیا جس میں دونوں ملکوں کی سرحد پر پیش آنے والے حادثے کے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں 3 اسرائیلی فوجیوں اور ایک مصری سکیورٹی کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
مصری فوج کے ترجمان کے ایک بیان کے مطابق زکی نے دونوں طرف سے حادثے کے متاثرین سے تعزیت کی۔
دوسری طرف اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا نہیں انہیں توقع ہے کہ مصر مستقبل میں ایسے واقعات کو دوبارہ ہونے سے روکے گا انہوں نے عسکریت پسندی کے خلاف دونوں ملکوں کی افواج کو مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔
مصر اور اسرائیل نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز دونوں ممالک کی سرحد کے قریب 3 اسرائیلی فوجی اور ایک مصری سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے اس غیرمعمولی واقعے کی دونوں ممالک کی طرف سے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ ایک مصری سکیورٹی اہلکار نے دو اسرائیلی فوجیوں کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا جب وہ ہفتے کی صبح مصری سرحد پر ایک فوجی پوائنٹ کی حفاظت کر رہے تھے۔
قبل ازیں اسی علاقے سے اسرائیلی فوج نے جمعہ کی رات کو اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنائی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے واقعے کے چند گھنٹے بعد اسرائیلی علاقے کے اندر ایک تصادم میں سکیورٹی اہلکار اور تیسرا اسرائیلی فوجی مارا گیا۔
اسرائیلی فوج اور مصر کے دو سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دونوں ممالک کے حکام مکمل تعاون کے ساتھ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔