مصر کی سرحد کے قریب اسرائیل میں ایک مقام پر 2 اسرائیلی فوجی ہلاک
حملہ آور اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، جو مصری سرحد سے اسرائیلی حدود میں داخل ہوا
1994891

اطلاع کے مطابق مصر کی سرحد کے قریب اسرائیل میں ایک مقام پر 2 اسرائیلی فوجیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ "آج صبح، پاران ڈسٹرکٹ ڈویژن کے علاقے میں ایک سیکورٹی واقعہ پیش آیا۔ سرحد کے قریب فائرنگ سے ایک خاتون سمیت دو اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے"۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، جو مصری سرحد سے اسرائیلی حدود میں داخل ہوا اور اس نے فائرکھول دیا ۔ جوابی کاروائی میں حملہ آور مارا گیا۔
بتایا گیا کہ سرحد پر واقعے کے حالات کی چھان بین کی گئی اور علاقے میں سرچ اینڈ اسکیننگ تحقیقات کی گئی ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی آرمی ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ جس واقعے میں دو اسرائیلی فوجی مارے گئے وہ اسمگلروں کے ساتھ جھگڑے کے نتیجے میں پیش آیا۔