امریکہ اور سعودی عرب نے سوڈان کے ساتھ مذاکرات التوا میں ڈال دیئے

مذاکرات روکنے کا فیصلہ سوڈان مسلح افواج اور پیرا ملٹری فورس  کی طرف سے فائر بندی کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے کیا  گیا ہے: امریکہ، سعودی عرب

1994429
امریکہ اور سعودی عرب نے سوڈان کے ساتھ مذاکرات التوا میں ڈال دیئے

امریکہ اورسعودی عرب نے سوڈان مسلح افواج اور پیرا ملٹری فورس کے درمیان جھڑپوں کے خاتمے کے لئے جدّہ میں جاری فائر بندی مذاکرات کو التوا میں ڈالنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ کے خرطوم سفارت خانے نے دونوں ممالک کے  مشترکہ جاری کردہ بیان کا سوشل میڈیا سے  اعلان کیا  ہے۔

بیان کے مطابق مذاکرات روکنے کا فیصلہ سوڈان مسلح افواج اور پیرا ملٹری فورس  کی طرف سے فائر بندی کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے کیا  گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فائر بندی کی خلاف ورزیاں انسانی امدادی کی رسائی اور بنیادی خدمات کی دوبارہ فراہمی کے راستے میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔ جھڑپوں کے آغاز یعنی 15 اپریل سے لے کر اب تک انسانی امداد کے لئے زیرِ استعمال 115 گاڑیاں چوری ہو گئی اور 57 ڈپووں اور 55 دفاتر کو لُوٹ لیا گیا ہے۔ فائر بندی کے دوران انسانی امداد کے ٹرالروں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی گئی اور دونوں فریقین کی طرف  سےڈپووں میں لُوٹ مار کی اطلاعات ملی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانی امداد کو یقینی بنائے جانے اور بنیادی خدمات کی بحالی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جانے کے بعد سعودی عرب اور امریکہ جدّہ مذاکرات کو دوبارہ شروع کروانے کے لئے سنجیدہ شکل میں کام  کرنے پر تیار ہوں گے۔

واضح رہے کہ امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ  کل واشنگٹن انتظامیہ نے سوڈان میں جھڑپوں کے دونوں فریقین پر پابندیاں، ویزے کی پابندیاں اور  سوڈان پر تجارتی پابندیاں لگانے  کے لئے اقدامات کئے ہیں۔

بلنکن نے کہا تھا کہ ہمارے یہ تین  اقدامات، سوڈان مسلح افواج اور پیرا ملٹری فورس  کے جدّہ  میں قبول کی گئی، ذمہ داریوں کو پورا نہ کرنے  کا جواب ہیں۔



متعللقہ خبریں