اسرائیل: حکومتی اصلاحات کے خلاف احتجاجی مظاہرے پوری شدت سے جاری
وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کی زیر قیادت کولیشن حکومت کی طرف سے کی گئی عدالتی اصلاحات کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری

اسرائیل میں، وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کی زیر قیادت کولیشن حکومت کی طرف سے کی گئی عدالتی اصلاحات کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔
ملک میں، نیتان یاہو کی زیر قیادت انتہائی متعصب کولیشن حکومت کی طرف سے کی گئی اور عدالتی اختیارات کو محدود کرنے والی عدالتی اصلاحات کے خلاف ، ہر ہفتے کی شام وسیع شرکت کے احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں ۔
21 ویں ہفتے میں داخل ہونے والے حالیہ مظاہروں میں تل ابیب، مغربی القدس، ہائفہ اور بر السیبی جیسے شہروں سمیت ملک بھر میں بیسیوں مقامات پر احتجاج کیا گیا۔
ہر ہفتے کی طرح ان مظاہروں میں بھی بھاری شرکت دیکھی گئی ہے۔ تل ابیب میں ہزاروں مظاہرین' کاپلان شاہراہ 'پر واقع حکومتی کمپلیکس کے سامنے جمع ہوئے۔
کاپلان شاہراہ پر لگائے گئے اسٹیج پر معاشرے کے مختلف طبقوں کے نمائندوں نے حکومت کی عدالتی اصلاحات کے مقابل جمہوریت پر مبنی خطابات کئے۔
مظاہروں میں عدالتی اصلاحات کے ساتھ ساتھ عورتوں پر تشدد اور معاشرے میں عرب شہریوں کے ساتھ امتیازی سلوک جیسے مسائل پر احتجاج کرنے والے گروپ بھی موجود تھے۔