شمالی عراق میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے فوجی جوان شہید
س حرکت کا فی الفور جواب دیتے ہوئے دو دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا
1985910

شمالی عراق میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے کارندوں کی بلا اشتعال فائرنگ کے نیتجے میں ایک فوجی شہید ہو گیا ، جس پر شہید کرنے والے دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ۔
دفتر دفاع نے اپنے ٹویٹر پیج پر اس حوالے سے لکھا ہے کہ "پنجہ۔ کلید آپریشن کے علاقے میں 12 مئی 2023 کو علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے کارندوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ہمارا فوجی جوان محمد کوچک جام شہادت نوش کر گیا ہے۔ اس حرکت کا فی الفور جواب دیتے ہوئے دو دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف عسکری کاروائیاں جاری ہیں۔
متعللقہ خبریں

القدس میں مقدس مقامات بالخصوص حرم الشریف کی تاریخی حیثیت کو پامال کرنےکو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا
وزارت خارجہ نے مسجد الاقصیٰ پر چھاپوں کے حوالے سے تحریری بیان جاری کیا ہے