ترک قومی خفیہ سروس کی شمالی عراق میں کاروائی میں دہشت گرد سرغنہ غیر فعال
دہشت گرد مسلم ارپیر نے 2015 میں عراق جاتے ہوئے ترک قومی خفیہ سروس کی سیکورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں کے لیے ہتھیار اور گولہ بارود کی ترسیل کی خدمات فراہم کی تھیں

قومی خفیہ سروس نے شمالی عراق کے علاقے گارا میں ایک آپریشن میں مسلم ارپیر عرف سورو گوئی کو بے اثر کر دیا، جو علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کا نام نہاد اسپیشل فورس کورئیر آفیسر تھا۔
2013 میں تنظیم کے دیہی سرغنوں میں شام ہونے والا یہ دہشت گرد ترکیہ میں سڑکوں پر ہونے والے مظاہروں میں شامل تھا۔ یہ بعد میں شام چلا گیا تھااور اس نے ترکیہ کے خلاف منظم کئی کارروائیوں میں حصہ لیا تھا۔
دہشت گرد مسلم ارپیر نے 2015 میں عراق جاتے ہوئے ترک قومی خفیہ سروس کی سیکورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں کے لیے ہتھیار اور گولہ بارود کی ترسیل کی خدمات فراہم کی تھیں۔
بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد ارپیر کے غیر فعال ہونے کے بعد، تنظیم کے منتظمین کو ایک قابل اعتماد کورئیر کی تلاش کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا۔
متعللقہ خبریں

امریکہ کے بیروت سفارت خانے پر مسلح حملہ
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں امریکہ کے سفارت خانے پر تاحال نامعلوم افراد کی فائرنگ