شمالی شام میں پی کے کے ایک سرغنہ کو غیر فعال بنا دیا گیا
دہشت گرد سارے، جس کا کوڈ نام "باران کرتائے" ہے، 2014 میں ترکیہ میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے بعد شام چلا گیا تھا
1979092

قومی خفیہ سروس نے شام کے قامشلی میں ایک آپریشن میں دہشت گرد تنظیم PKK/KCK-PYD/YPG کے نام نہاد راقعہ کے سرغنوں میں سے ایک مہمت سارے کو غیر فعال بنا دیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق، دہشت گرد سارے، جس کا کوڈ نام "باران کرتائے" ہے، 2014 میں ترکیہ میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے بعد شام چلا گیا تھا۔
سارے، جس نے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے نام نہاد لیڈر گروپ کے ہمراہ راقعہ میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں حصہ لیا تھا، کو 14 اپریل کو شام کے قامشلی علاقے میں MIT ترک خفیہ سروس کے زیر اہتمام ایک آپریشن میں بے اثر کر دیا گیا تھا۔
متعللقہ خبریں

القدس میں مقدس مقامات بالخصوص حرم الشریف کی تاریخی حیثیت کو پامال کرنےکو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا
وزارت خارجہ نے مسجد الاقصیٰ پر چھاپوں کے حوالے سے تحریری بیان جاری کیا ہے