حماس کا اسرائیل کے خلاف شدید ردِ عمل

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتان یاہو کے تازہ ترین بیانات کا  جائزہ  پیش کرتے فلسطینی عوام، شام اور ایران کے خلاف نتان یاہو  کی دھمکیوں کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے قاسم نے کہا ہے اسرائیل پورے خطے اور اس کے مفادات کے لیے خطرہ ہے

1972853
حماس کا اسرائیل کے خلاف شدید ردِ عمل

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیل کے  پورے خطے اور خطے کے مفادات کے لیے خطرہ  قرار دیا ہے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتان یاہو کے تازہ ترین بیانات کا  جائزہ  پیش کرتے فلسطینی عوام، شام اور ایران کے خلاف نتان یاہو  کی دھمکیوں کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے قاسم نے کہا ہے اسرائیل پورے خطے اور اس کے مفادات کے لیے خطرہ ہے۔

انہوں  نے کہا کہ نتان یاہو انہیں   نہیں ڈراسکتا۔

انہوں نے کہا کہ نتان یاہو  کا  فلسطینی عوام جو دشمن کی طرف سے شروع کی گئی مذہبی جنگ کے خلاف مسجد الاقصی میں اپنی شناخت کے تحفظ کے لیے اپنی جنگ جاری  رکھے ہوئے ہیں  کو ڈرانا ناممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں  کشیدگی کی اصلی  جڑ فلسطینی علاقوں پر ناجائز قبضہ ہے۔ نتان یا ہو  بڑے   منظم طریقے سے دہشت گردی پر عمل پیرا ہے  اور فلسطینی  عوام اپنی  آزادی کے تحفظ کے لیے اور غیر ملکی قوبضے کے خاتمے کے لیے  اپنی جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتان یاہو نے سوموار  کی  شام ٹیلی ویژن تقریر میں کھلے عام اعتراف کیا  ہے کہ  اسرائیلی فوج شام میں فوجی کارروائیاں کر رہی ہے۔ نیتن یاہو نے اپنے بیانات میں کہا کہ ہم نے شام میں ایرانی اہداف کے خلاف آپریشن کیا ہے اور ہم  حماس  کو لبنان میں انفراسٹرکچر قائم کرنے کی  ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔



متعللقہ خبریں