مسجد الاقصی میں اسرائیلی قوتوں کی پھر پامالی،ہزاروں آبادکار زبردستی داخل ہو گئے

یہودی تہوار ’’ عید الفصح‘‘ کے چوتھے دن یہودی آباد کاروں کو سخت حفاظتی انتظامات میں زبردستی مسجد اقصی کے احاطے میں داخل کرایا گیا جس کے بعد حالات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں

1972504
مسجد الاقصی میں اسرائیلی قوتوں کی پھر پامالی،ہزاروں آبادکار زبردستی داخل ہو گئے
mescid-i aksa yahudi baskin.jpg

گزشتہ ہفتے اسرائیلی پولیس کی جانب سے نمازیوں پر حملے کے بعد اس کے ارکان نے  ایک مرتبہ پھر مسجد اقصی کے  احاطوں پر دھاوا بول دیا۔

 خبر کے مطابق،یہودی تہوار ’’ عید الفصح‘‘ کے چوتھے دن یہودی آباد کاروں کو سخت حفاظتی انتظامات میں زبردستی مسجد اقصی کے احاطے میں داخل کرایا گیا جس کے بعد حالات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں۔

دراندازی کرنے والوں نے گروپوں کی شکل میں قبلہ اول پر دھاوا بولا اور اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری ان کی حفاظت کرتی رہی ۔

القدس کے قدیم شہری علاقے میں شدید تناؤ کی کیفیت میں بھی یہودیوں نے مسجد اقصی کی بے حرمتی کی اور وہاں پر اپنی رسومات ادا کیں۔

دوسری طرف فلسطینی ایوان صدر کے سرکاری ترجمان نبیل ابو ردینہ نےکہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے خلاف مسلسل اسرائیلی اشتعال انگیزی ناقابل قبول ہے۔ اسرائیلی جارحیت مسجد اقصی کے صحن کو میدان جنگ میں تبدیل کر دے گی اور صورتحال سنگین ہو جائے گی۔

ابو رودینہ نے مزید کہا کہ رمضان کے مہینے میں مقدس مقامات اور ان میں عبادت گزاروں کے خلاف روزانہ حملے قابل مذمت اقدامات اور ناقابل قبول ہیں ۔

گزشتہ روز اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصی کا تقدس پھر پامال کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز صہیونی قوتوں نے مسجد اقصی میں داخل ہوکر فلسطینی نمازیوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور متعدد فلسطینیوں کو گرفتار بھی کرلیا تھا۔

اسرائیل کی اس جارحیت کی بین الاقوامی سطح پر شدید مذمت کی گئی ہے ۔



متعللقہ خبریں