یمن نے ایران کے 3 ٹن منشیات لدے بحری جہاز کو اپنی تحویل میں لے لیا

بحری  جہاز پر 3,173 کلو گرام منشیات  کا تعین ہوا ہے ، اور  7 ایرانی شہریوں پر مشتمل عملے کو حراست میں لے لیا گیا ہے

1971498
یمن نے ایران کے 3 ٹن منشیات لدے بحری جہاز کو اپنی تحویل میں لے لیا

حکومتِ یمن نے اطلاع دی ہے کہ اس نے ایران کے ایک بحری جہاز کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے جس پر 3 ٹن منشیات لدی ہوئی ہیں۔

یمن کے وزیر اطلاعات معمر الااریانی نے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ کوسٹ گارڈ فورسز نے ملک کے مشرق میں صوبہ مہرہ کے  کھلے سمندر  سے ایک ایرانی بحری جہاز   کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

انہوں نے بتایا کہ بحری  جہاز پر 3,173 کلو گرام منشیات  کا تعین ہوا ہے ، اور  7 ایرانی شہریوں پر مشتمل عملے کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات  اریانی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اپیل کی ہے کہ "یہ ایران کی خطے میں مسلح ملیشیاوں اور منشیات کی ترسیل   کرنے کی کوششوں کی" مذمت کرے ۔

ایرانی  حکام نے اس موضوع کے حوالے سے تا حال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

خیال رہے کہ یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ستمبر 2014 سے دارالحکومت صنعا اور کچھ علاقوں پر قابض ہیں۔

سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی افواج مارچ 2015 سے حوثیوں کے خلاف یمنی حکومت سے تعاون  کر رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں