ایران نے 7 سال بعد عرب امارات سے سفارتی تعلقات بحال کرلیئے

رضا امیری کو ابوظہبی کے لیے سفیر مقرر کیا گیا ہے جو سات سال بعد متحدہ عرب امارات میں ایرانی سفیر کے طور پر تعینات ہوں گے

1970211
ایران نے 7 سال بعد عرب امارات سے سفارتی تعلقات بحال کرلیئے

ایران نے متحدہ عرب امارات کے لیے 7 سال بعد اپنا نیا سفیر نامزد کردیا۔

 ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرنا کے مطابق، سینئر سفارتکار رضا امیری کو ابوظہبی کے لیے سفیر مقرر کیا گیا ہے جو سات سال بعد متحدہ عرب امارات میں ایرانی سفیر کے طور پر تعینات ہوں گے جو کہ اس سے پیشتر الجزائر،ایریٹریا اور سو ڈان میں بھی یہ عہدا سنبھال چکے ہیں۔

واضح رہےکہ ایران اورسعودی عرب نے بھی  سال 2016 کے بعد اپنے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے ایرانی صدر کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت بھی دی ہے۔

 



متعللقہ خبریں