سعودی ولی عہد کی مصری صدر سے سحری پر ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر غور

محمد بن سلمان اور السیسی نے دونوں برادر ممالک کے درمیان قریبی اور تاریخی دوطرفہ تعلقات، مشترکہ تعاون کے امکانات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا

1968894
سعودی ولی عہد کی مصری صدر سے سحری پر ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر غور

سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے جدہ میں سحری کے دستر خوان پر مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔

ولی عہد نے مصری صدر کی آمد پر ان کا خیرمقدم کیا اس دوران مصری صدر نے ولی عہد کی جانب سے مہمان نوازی پر ان کا شکریہ ادا کیا

محمد بن سلمان اور السیسی نے دونوں برادر ممالک کے درمیان قریبی اور تاریخی دوطرفہ تعلقات، مشترکہ تعاون کے امکانات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال میں ہونے والی پیش رفت اور اس کے لیے کی جانے والی کوششوں پر گفت و شنید کی گئی۔ مشترکہ تشویش کے تمام مسائل پر بھی بات چیت کی۔

ملاقات میں سعودی وزیر مملکت، وزراء کونسل کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر موسیٰ بن محمد العیبان اور سعودی وزیر مملکت، وزراء کونسل کے رکن عصام بن سعد بن سعید نے بھی شرکت کی جبکہ مصر کی جانب سے خفیہ سروس کے سربراہ میجر جنرل عباس کامل بھی موجود تھے



متعللقہ خبریں