اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ مشرقی القدس  میں ایک فلسطینی  شہری کو قتل کر ڈالا

مقتول اسرائیل کے جنوب میں نجف ریگستانی علاقے میں واقع موضع حورا  کا رہائشی 26 سالہ نوجوان تھا

1968321
اسرائیلی پولیس  نے مقبوضہ مشرقی القدس  میں ایک  فلسطینی  شہری کو قتل کر ڈالا

اسرائیلی فورسسز نے مقبوضہ مشرقی القدس  میں واقع مسجدِ اقصی  کے داخلی دروازے پر ایک فلسطینی  شہری کو قتل کر ڈالا ۔

اسرائیلی پولیس کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک فلسطینی شخص نے قدیم شہر میں واقع مسجد الاقصیٰ کے لیے کھلنے والے سلسائل گیٹ پر شناخت کی جانچ کرنے والے اسرائیلی پولیس اہلکاروں میں سے ایک کی بندوق چھیننے کی کوشش کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی  پولیس نے فلسطینی پر گولی چلا دی جس سے وہ جان بحق ہو گیا۔

بتایا گیا ہے کہ مقتول اسرائیل کے جنوب میں نجف ریگستانی علاقے میں واقع موضع حورا  کا رہائشی 26 سالہ نوجوان تھا۔

اس واقع میں  اسرائیلی پولیس کو کوئی نقصان نہ پہنچنے  کی وضاحت کرنے والے بیان میں  کہا گیا ہے کہ جائے وقوعہ کو پولیس   اہلکاروں کو بھیج دیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی قوتوں نے مسجد اقصی کے دروازے قطانین پر  فلسطینی شہریوں پر حملہ کیا۔

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی پولیس نے قطانین گیٹ پر فلسطینیوں کو زود و کوب کیا  اور وہاں  کی ایک  کافی شاپ کے سامان کو بھی نقصان پہنچایا۔ع میں  اسرائیلی پولیس کو کوءی ن



متعللقہ خبریں