متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان جامع اقتصادی شراکت داری کا معاہدہ نافذ العمل

یہ معاہدہ دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور مواقع کی ترقی کے دروازے کھولے گا اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا ایک نئے دور کا آغاز کرے گا

1968409
متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان جامع اقتصادی شراکت داری کا معاہدہ نافذ العمل

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان جامع اقتصادی شراکت داری کا معاہدہ نافذ العمل ہوگیا۔

تل ابیب میں متحدہ عرب امارات کے سفیر محمد الحاجہ  نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عربی، انگریزی اور عبرانی زبان میں بیان دیا کہ یہ معاہدہ نافذ العمل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ""آج ہم متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان 'جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے' کے نفاذ کے ساتھ ایک نئے تاریخی سنگ میل پر پہنچ رہے ہیں۔ یہ معاہدہ دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور مواقع کی ترقی کے دروازے کھولے گا اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا ایک نئے دور کا آغاز کرے گا ۔"

خیال رہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے 31 مئی 2022 کو ایک جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے  تھے اور 11 دسمبر کو متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اس معاہدے کی توثیق کی تھی۔



متعللقہ خبریں