متحدہ عرب امارات: زلزلہ زدہ 11 تحصیلوں کے لئے 200 ٹن کھجوروں کا عطیہ

متحدہ عرب امارات کی طرف سے ترکیہ کی زلزلہ زدہ 11 تحصیلوں کے لئے  کھجوروں سے لدے11ٹرالروں کی امداد

1962925
متحدہ عرب امارات: زلزلہ زدہ 11 تحصیلوں کے لئے 200 ٹن کھجوروں کا عطیہ

متحدہ عرب امارات کی طرف سے، زلزلہ زدہ 11 تحصیلوں کے لئے، 200ٹن کھجوروں کا عطیہ ترکیہ پہنچ گیا ہے۔

ترکیہ کے ضلع قاہرمان ماراش میں 6 فروری کے اور 11 تحصیلوں کو متاثر کرنے والے زلزلے کے بعد متعدد ممالک کی طرف زلزلہ زدگان کی مدد کی جا رہی ہے۔

زلزلہ زدگان کے لئے تازہ امداد ماہِ رمضان کی مناسبت سے، 11 تحصیلوں کے لئے  کھجوروں سے لدے11ٹرالروں کی شکل میں، متحدہ عرب امارات کی طرف سے بھیجی گئی ہے۔

انقرہ میں متحدہ عرب امارات کے سفیر سعید ثانی الظاہری نے زلزلے کے بعد سے ترکیہ کو فراہم کردہ امداد کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ترکیہ کے شانہ بشانہ ہیں۔

الظاہری نے کہا ہے کہ ماہِ رمضان کی مناسبت سے ہم نے اپنے زلزلہ زدگان بھائیوں کے لئے کھجوریں بھیجی ہیں۔ یہ کھجوریں ضلع غازی آنتیپ میں پہنچ گئی ہیں۔ کھجوروں کے 11 ٹرالر زلزلہ زدہ 11 تحصیلوں میں منّظم شکل میں تقسیم کئے جائیں گے"۔



متعللقہ خبریں