فرانس حقوق انسانی کا احترام رکھے:ایرانی امور خارجہ
ایرانی امور خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ فرانسیسی پولیس تشدد کا انتخاب کرتےہوئے ڈیموکریسی اور آزادی اظہار کے اصولوں کے منافی حرکت کر رہی ہے جسے روکنے کی ضرورت ہے
1962029

ایران نے فرانس میں پینشن اصلاحات کے خلاف مظاہروں میں تشدد کی مخالفت کر دی ۔
ایرانی امور خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ فرانسیسی پولیس تشدد کا انتخاب کرتےہوئے ڈیموکریسی اور آزادی اظہار کے اصولوں کے منافی حرکت کر رہی ہے۔
کنعانی نے کہا کہ پیرس انتظامیہ کو مشورہ ہے کہ وہ حقوق انسانی کے حوالے سے دوہرا معیار اپنانے سے پرہیز کرے اور تشدد کا راسدتہ ترک کرے۔
فرانس میں حکومت نے ریٹائرمنٹ کی عمر میں دو سال کی مزید توسیع کے قانون کو بلا رائے دہی پارلیمان سے منظور کروانے کے فیصلے پر مظاہرے ہوئے تھے۔
اس مظاہرے میں پولیس نے تشدد کا استعمال کرتےہوئے 500 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلا تھا جن میں سے 283 کو رہا کر دیا گیا ۔