اسرائیل کی جارحیت سے مزید ایک فلسطینی نوجوان شہید
حسیب کو گولی مارنے کے بعد اسرائیل نے حراست میں لے لیا اور ہلال احمر کی ایمبولینسوں کو فلسطینی کو اسپتال لے جانے کی اجازت نہ دی۔

اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر البریح میں ایک فلسطینی کو شہید کر دیا۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ 23 سالہ یزین عمر حسیب کو اسرائیلی فورسز نے بریح شہر کے شمالی داخلی گیٹ پر گولی ماری۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا نے رپورٹ کیا ہے کہ حسیب کو گولی مارنے کے بعد اسرائیل نے حراست میں لے لیا اور ہلال احمر کی ایمبولینسوں کو فلسطینی کو اسپتال لے جانے کی اجازت نہ دی۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اسرائیلی فورسز نے بریح کے شمالی داخلی راستے کو ایک گھنٹے کے لیے ہر طرح کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا۔
فلسطینی ہلال احمر نے اطلا ع دی ہے کہ یہ شہید ہونے والے فلسطینی نوجوان کی نعش کو اسرائیلی کی ایک چوکی سے لیں گے۔
اسرائیلی فوج اور یہودی آبادکاروں کے مقبوضہ مغربی کنارے پر حملوں میں رواں سال کے آغاز سے ابتک 89 فلسطینی شہریوں کو شہید کیا گیا ہے۔
متعللقہ خبریں

متحدہ عرب امارات: زلزلہ زدہ 11 تحصیلوں کے لئے 200 ٹن کھجوروں کا عطیہ
متحدہ عرب امارات کی طرف سے ترکیہ کی زلزلہ زدہ 11 تحصیلوں کے لئے کھجوروں سے لدے11ٹرالروں کی امداد