نیتین یاہوکمزور شخصیت کے مالک ہیں،احتجاج جاری رکھیں گے:مخالف جماعتوں کا اعلان
اسرائیل میں مخالف سیاسی جماعتوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم بن یامین نیتین یاہو کی حکومت کی متنازع عدالتی پالیسیوں کے خلاف سڑکوں اور پارلیمان میں احتجاج جاری رہے گا

اسرائیل میں مخالف سیاسی جماعتوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم بن یامین نیتین یاہو کی حکومت کی متنازع عدالتی پالیسیوں کے خلاف سڑکوں اور پارلیمان میں احتجاج جاری رہے گا۔
اسرائیل کی سرکاری خبر رساں ایجنسی KAN کے مطابق، مخالف جماعتوں کی اکثریت نے ایک مشترکہ پریس بیان دیا ۔
سابق وزیراعظم اور حزب اختلاف کےلیڈر یائر لاپید نے اخباری کانفرنس کے دوران کہا کہ عدالتی قوانین میں ترمیم کا منصوبہ قومی سلامتی اور معیشت کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے،عوام کے درمیان خلیج بڑھ رہی ہے ،نیتین یاہو ایک کمزور شخصیت کے مالک ہیں جن پر وزیر قانون اور پارلیمانی رکن سمخا روتمان کا کافی دباو ہے اس کے ساتھ یہ دونوں شخصیات عدالتی ترمیمی پلان کی ذمے داری بھی سنبھال رہی ہیں۔
پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران دیگر مخالف جماعتوں کے صدور نے بھی نیتین یاہو حکومت کے عدالتی قوانین کے ترمیمی پلان کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ۔
یاد رہے کہ نیتین یاہو کی زیر قیادت مخلوط حکومت نے بعض عدالتی اختیارات کو پارلیمان میں منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس سے عدالت عالیہ سمیت دیگر عدالتوں اور حکومت کے درمیان تنا بڑھ گیا ہے ۔
متعللقہ خبریں

متحدہ عرب امارات: زلزلہ زدہ 11 تحصیلوں کے لئے 200 ٹن کھجوروں کا عطیہ
متحدہ عرب امارات کی طرف سے ترکیہ کی زلزلہ زدہ 11 تحصیلوں کے لئے کھجوروں سے لدے11ٹرالروں کی امداد